۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ روز عرفہ استغفار مناجات  توبہ دعا اور قرب الہی حاصل کرنے کا دن ہے اس روز کو امام حسین علیہ السلام نے بیت اللہ اور حج کے تقدس اور اس کی عظمت کو عالم اسلام کے لیے بلند کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ میلبرون اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجۃ السلام اشفاق وحیدی نے یوم عرفہ کے موقع پر کہا کہ روز عرفہ استغفار مناجات  توبہ دعا اور قرب الہی حاصل کرنے کا دن ہے اس روز کو امام حسین علیہ السلام نے بیت اللہ اور حج کے تقدس اور اس کی عظمت کو عالم اسلام کے لیے بلند کیا۔

علامہ موصوف نے کہا کہ حج کی عظمت کو سمجھنے کے لیے فلسفہ حج اور عظمت امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کو سمجھنا ضروری ہے۔ مزید کہا کہ حج کی تربیت در حقیقت کربلا سے جوڑی ہوئی ہے اگر کربلا سمجھ آگئی تو فلسفہ حج کو سمجھنا آسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام روز عرفہ کی دعا دشمنان خدا کے چہروں سے پردہ چاک کرنے کے مترادف ہے اسی دعا کے ذریعہ امام حسین علیہ السلام نے مقام و عظمت خانہ خدا اور حج کے تحفظ کے لیے درس دیا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ مشکل تریں وقت میں امام حسین مشکلات کو برداشت کر کے رہتی دنیا تک پیغام دیا کہ دین الہی  کے تحفظ کے لیے ہم سب کچھ قربان کر سکتے ہیں۔ 

اشفاق وحیدی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یوم عرفہ کو استغفار توبہ اور مناجات دعا کر کے اللہ کا قرب حاصل کرنا بہترین قربانی ہے۔

مسلم ابن عقیل کی شھادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ سفیر حسین ع ہے جو تحریک کربلا کا پہلا مظلوم شھید ہے جس نے عملا امام کی اطاعت کی۔مسلم ابن عقیل نے پوری زندگی ترویج اسلام کے لیے جدوجہد کی اور امام معصوم ع کے حکم اپنی جان نچھاور کر کے تحریک کربلا کا پہلا شہید ہونے کا شرف حاصل کیا۔

دور حاضر کے حکمرانوں  کو حضرت مسلم ابن عقیل کی سیرت سے استفادہ کرنا چائیے تاکہ ایک الہی نظام کے لیے جد جہد کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .